اولاد کے لیے بد دعا کرنا

اولاد کے لیے بد دعا کرنا

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اولاد کے لیے بد دعا کرنا کیسا ہے؟

User ID:احتشام ملک

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اولاد کے لیے بد دعا نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اولاد کے لیے بد دعا کرنے سے حدیث پاک میں منع کیا گیا ہے اور اولاد کے لیے بد دعا کرنا رزق میں تنگی کا سبب بھی ہے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:لا تدعوا على أنفسكم، ولا تدعوا على أولادكم، ولا تدعوا على أموالكم، لا توافقوا من الله ساعة يسأل فيها عطاء، فيستجيب لكم ترجمہ: اپنے آپ کو بد دعا نہ دو، اپنی اولاد کو بد دعا نہ دو، اور اپنے مالوں کو بد دعا نہ دو، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہواور اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لیے قبول کر لے۔

(صحیح مسلم: رقم الحدیث: 3009)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29 ربیع الاول 5144 ھ16 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں