انبیائے کرام علیھم السلام پر زکاۃ فرض نہیں
سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا انبیائے کرام علیھم السلام پر زکاۃ فرض تھی؟
User ID:حسن رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
انبیائےکرام علیھم السلام پر زکاۃ فرض نہیں تھی کیونکہ زکاۃ اس شخص کے لیے پاکیزگی ہے جو گندگی سے پاک ہونا چاہتا ہو اور انبیاٰئے کرام علیھم السلام اس سے بری ہیں کہ وہ پہلے ہی سے پاک ہستیاں ہیں۔ در مختار و فتاوی شامی میں ہے: لا تجب علی الانبیاء اجماعا لان الزکاۃ طہرۃ لمن عساہ ان یتدنس والانبیاء مبرؤون منہ ترجمہ : انبیائے کرام علیھم السلام پر زکاۃ واجب نہیں کیونکہ زکاۃ اس کے لیے پاکیزگی ہے جو گندگی سے پاک ہونا چاہتا ہے اور انبیائے کرام علیھم السلام اس سے بری ہیں (یعنی وہ پہلے ہی پاک ہیں)۔
(ردالمحتار علی الدر المختار،جلد3،صفحہ 202،دارالمعرفہ ،بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
29 ربیع الاول 5144 ھ16 اکتوبر 2023 ء