امرد کی تعریف و احکام

امرد کی تعریف و احکام

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ امرد کسے کہے ہیں؟ اور کیا اس کا حکم عورت کی طرح ہے؟

User ID:عبد اللہ عمر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

خوبصورت بے ریش لڑکے کو امرد کہتے ہیں اور اس سے خلوت و ہم نشینی اور اسے دیکھنے کے احکامات عورت سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ درمختار میں ہے: فُقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلام فرماتے ہیں : اَمرَد کی طرف شَہوت کے ساتھ دیکھنا بھی حرام ہے ۔

(الدر المختار،جلد2،صفحہ98)

سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : منقول ہے ، عورت کے ساتھ دو۲ شیطان ہوتے ہیں اور امرد کے ساتھ ستَّر 70۔

(فتاوٰی رضویہ ،جلد23، صفحہ721،رضا فاونڈیشن،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

12جمادی الاولی 5144 ھ28نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں