اللہ پاک کے لیے جمع کا صیغہ استعمال کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا اللہ تبارک و تعالیٰ کے لئے جمع کا صیغہ استعمال کر سکتے ہیں جیسے یہ کہنا کہ اللہ تعالی کہتے ہیں وغیرہ؟
User ID:منصور خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ اللہ عزوجل کے لیے واحد کا صیغہ بولنا بہتر ہے یعنی یوں کہا جائے کہ اللہ عزوجل کہتا ہے۔ مجدد اعظم اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ تعظیماً جمع کالفظ خد اکی شان میں بولنا جائزہے یانہیں، جیسے کہ ”اللہ جل شانہ یوں فرماتے ہیں۔ تو جوابا رشاد فرمایا: حرج نہیں، اور بہتر صیغہ واحد ہے کہ واحد احد کے لیے وہی انسب ہے، قرآن عظیم میں ایک جگہ رب عزوجل سے خطاب جمع ہے: رب ارجعون، وہ بھی زبان کافر سے ہے۔
(فتاوی رضویہ شریف، جلد11، صفحہ209، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
7جمادی الاولی 5144 ھ22نومبر 2023 ء