ہر کام اللہ کی مرضی سے ہو رہا ہے ،کہنا
سوال: یہ کہنا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہو رہا ہے کیسا ہے؟
User Idمیاں اشتیاق عطاری :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سوال میں پوچھا گیا جملہ کہنا اس اعتبار سے درست ہے کہ ہر کام اللہ کے چاہنے سے ہوتا ہے لیکن جو بھی ناجائز کام اگر کوئی کرتا ہے تو یہ اللہ عزوجل کی رضا نہیں البتہ اللہ عزوجل کی قدرت سے باہر نہیں ہے کیونکہ یہ عقیدہ رکھنا اسلامی عقائد کا حصہ ہے کہ ہرچھوٹا بڑا ہر کام اللہ تعالی کے چاہنے سے ہی ہوتا ہے، اس کی چاہت اور ارادے کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا حتی کہ اگر وہ نہ چاہے تو بندہ کچھ چاہ بھی نہیں سکتا چنانچہ اللہ عزو جل ارشاد فرماتا ہے:وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾ترجمۂ کنز الایمان: اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللّٰہ سارے جہان کا رب۔ (القرآن،پارہ30،سورۃ التکویر، آیت 29)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
8ربیع الاول 5144 ھ26 ستمبر 2023 ء