گیلا کتا پاک ہے یا ناپاک

گیلا کتا پاک ہے یا ناپاک

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا گیلا کتا ناپاک ہوتا ہے؟

User ID:بلال چوہدری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ عوام میں مشہور ہے کہ گیلا کتا ناپاک ہوتا ہے یہ درست نہیں ہے کیونکہ کتے کی ظاہری کھال،بال وغیرہ مطلقا نجس نہیں ہاں کتے کے جسم پر اگر کوئی تر نجاست لگی ہو تو نجاست کی وجہ سے وہ حصہ ناپاک ہو گا اور اگر کتے کا جسم پانی وغیرہ سے تر ہو تو ناپاک نہیں ہے ۔صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: کتابدن یا کپڑے سے چھو جائے، تو اگرچہ اس کا جِسْم تر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا۔

(بہارشریعت،ج01،حصہ02،ص395،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

7جمادی الاولی 5144 ھ22نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں