نماز کے فرائض

نماز کے فرائض

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ نماز کے کتنے فرائض ہیں؟ بعض لوگوں سے سنا کہ چھ ہیں بعض نے کہا چودہ ہیں ،کتنے فرائض ہیں رہنمائی کر دیں؟

User ID: ظفر قمر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ نماز کے سات فرائض ہیں۔ صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:سات چیزیں نماز میں فرض ہیں:(۱) تکبیر تحریمہ(۲) قیام(۳) قراء ت(۴) رکوع(۵) سجدہ(۶) قعدہ اخیرہ(۷) خروج بصنعہ(یعنی قعدۂ اخیرہ کے بعد سلام و کلام وغیرہ کوئی ایسا فعل جو منافی نماز ہو بقصد کرنا، مگر سلام کے علاوہ کوئی دوسرا منافی قصداً پایا گیا، تو نماز واجب الاعادہ ہوئی اور بلاقصد کوئی منافی پایا گیا تو نماز باطل۔)

(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ506،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

10ربیع الثانی 5144 ھ26 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں