نماز میں رب اجعلنی کی جگہ کوئی اور دعا
سوال: کیا نماز میں ہم دعا رب اجعلنی کی جگہ کوئی اور دعا پڑھ سکتے ہیں؟
User ID:آصف نواز
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نماز کے میں رب اجعلنی کے بجائے کوئی بھی دعائے ماثورہ بھی پڑھ سکتے ہیں جو قرآن و حدیث میں وارد ہوئی ہیں یہی معروف دعا پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ البحرالرائق میں ہے : (قوله: ودعا بما يشبه ألفاظ القرآن والسنة لا كلام الناس) أي بالدعاء الموجود في القرآن،۔۔۔ وقوله: والسنة، ۔۔۔دعا بما يشبه ألفاظ السنة، وهي الأدعية المأثورة، ترجمہ: ماتن کا قول کہ نمازی دعا کرے اس کے ساتھ جو قرآن و سنت کے مشابہ ہو نہ کہ لوگوں کے کلام کے یعنی ایسی دعا جو قرآن میں موجود ہے اور ماتن کا قول سنت (یعنی) وہ ان الفاظ کے ساتھ دعا کرے جو سنت کے مشابہ ہوں اور یہ ماثورہ دعائیں ہیں۔
(البحر الرائق شرح کنز الدقائق،جلد1،صفحہ 349،دارالکتب)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
5 ربیع الاول 5144 ھ22 ستمبر 2023 ء