ناپاکی کی حالت میں جانور ذبح کرنے کا حکم

ناپاکی کی حالت میں جانور ذبح کرنے کا حکم

سوال: کیا جنابت کی حالت میں جانور ذبح سکتے ہیں ؟ اور جانور حلال ہو جائے گا؟

User ID:قاری آصف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جانور ذبح کرنے والے کا پاک ہونا ضروری نہیں ہے ناپاکی کی حالت میں جانور ذبح کیا تو بھی جانور حلال ہو جائے گا جبکہ شرعی طریقے سے حلال کیا جائے ۔النتف فی الفتاوی میں ہے:”ان ذبح کل مسلم حلال رجلا کان او انثی حرا کان او عبدا جنبا کان او طاھرا“یعنی ہر مسلمان کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے خواہ ذبح کرنے والا مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام ، جنبی (اس پر غسل فرض ) ہو یا پاک ہو۔

(النتف فی الفتاوی، صفحہ 147،مطبوعہ:پشاور)

فتاوی بحر العلوم میں ہے:”جانور ذبح کرنے کے لئے ذبح کرنے والے کا پاک ہونا ضروری نہیں، اب اگر بے نہائے ہوئے بھی کسی نےجانورذبح کردیا ، تو وہ حلال ہوجائے گا“

(فتاوی بحر العلوم، جلد4،صفحہ 462،شبیر برادرز، لاھور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29صفر المظفر5144 ھ16 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں