مصافحہ کر کے اپنا ہاتھ چومنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی کو سلام کر کے اپنا ہاتھ چومنا کیسا ہے؟
User ID:ظہیر عباس
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ کسی کے ساتھ مصافحہ کر کے اپنا ہاتھ نہیں چومنا چاہیے کیونکہ اس طرح اپنا ہاتھ چومنا مکروہ ہے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:(وأما الكلام في تقبيل اليد) فإن قبل يد نفسه لغيره فهو مكروه ترجمہ: اور بہر حال ہاتھوں کو چومنے کے متعلق کلام پس اگر اس نے اپنا ہاتھ کسی اور کے لیے چوما تو یہ مکروہ ہے ۔
(فتاوی ھندیہ،الباب الثامن والعشرون، جلد5، صفحہ369،کوئٹہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
12ربیع الاول 5144 ھ29 ستمبر 2023 ء