مسجد میں سکول ٹیوشن پڑھانا

مسجد میں سکول ٹیوشن پڑھانا

سوال: کیا مسجد میں بچوں کو سکول کی ٹیوشن پڑھا سکتے ہیں ؟

User ID:احسان چشتی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مسجد میں سکول کی ٹیوشن پڑھانا مطلقا جائز نہیں کیونکہ یہ دنیاوی تعلیم ہے اور مسجد میں دنیاوی کام جائز نہیں ایسے ہی اجرت لے کر مسجد میں دنیاوی تعلیم پڑھانابھی جائز نہیں۔ بحرالرائق میں ہے: قالوا و لا يجوز أن تعمل فيه (اي في المسجد) الصنائع لانه مخلص لله تعالى فلا يكون محلا لغير العبادة یعنی فقہاء نے فرمایا : کہ مسجد میں کوئی عمل جائز نہیں یعنی کوئی کاروبار جائز نہیں کیونکہ وہ خالصةً الله تعالی کیلئے بنائی گئی ہوتی ہے، تو اب وہ عبادت کے علاوہ کسی دوسری شئے کا محل نہیں بن سکتی ۔

(بحرالرائق، باب مایفسد الصلوة و مایکرہ فيها، جلد دوم صفحہ 35 مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی)

قاضی محمد عبدالرحیم بستوی رحمة الله علیہ اپنے فتوی میں لکھتے ہیں :اور دنیاوی تعلیم مسجد میں دینا بھی جائز نہیں ہے۔

(فتاوی بریلی شریف صفحہ 69 مطبوعہ شبیر برادرز لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

3 ربیع الاول 5144 ھ20 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں