مریض سے وینٹی لیٹر اتارنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک مریض ہے جو وینٹی لیٹر پر لیٹا ہوا ہے اور ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، تو اب کیا ہمارے لئے جائز ہے کہ اسے بند کردیں؟
User ID:منصور خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ایسی صورت میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا جائے اگر وہ کہیں کہ یہ سو فیصد وینٹی لیٹر پر چل رہا ہے، خود سے سانس نہیں لے رہا تو ایسی صورت میں ظاہر ہے کہ وہ مرچکا اس لئے ایسی صورت میں اسے وینٹی لیٹر سے اتارنے میں کوئی حرج نہیں او اگر ابھی مریض کی اپنی سانسیں ختم نہیں ہوئیں تو اگرچہ مریض کا علاج کرنا واجب نہیں لیکن مسلمان کو ایسے مشکل مرحلے میں بےیار ومددگار چھوڑنا عیب ہے اس لئے بہتریہ ہے کہ ابھی اسے وینٹی لیٹر سے نہ اتارا جائے کہ اللہ جل جلالہ جو بکھری ہڈیوں کو زندگی عطا فرمانے والا ہے وہ چاہے تو ابھی اسے شفا عطا فرمادے۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
7جمادی الاولی 5144 ھ22نومبر 2023 ء