مردوں کا کندھوں سے نیچے تک بال رکھنا
سوال: مرد کے لیے کندھوں سے نیچے بال رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اکثر پیر کندھوں سے نیچے بال رکھتے ہیں ان کے لیے کیا حکم ہے؟
User ID:قاری آصف
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مردوں کے لیے(چاہے کوئی پیر ہو یا عام آدمی ) کندھوں سے نیچے بال رکھنا ناجائز و حرام ہے کیونکہ اس میں عورتوں سے مشابہت ہے اور عورتوں سے مشابہت حرام ہے۔ بخاری شریف میں ہے:”عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال: لعن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال “ ترجمہ:حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں سے مشابہت اختیارکرنے والی عورتوں اور عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے۔
(صحیح بخاری ،کتاب اللباس ،باب المتشبھون بالنساء ،جلد2صفحہ 874،مطبوعہ کراچی)
امام اہل سنت اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : عورَتوں کی طرح کندھوں سے نیچے بال رکھنا مَرد کے لیے حرام ہے۔ (فتاوٰی رضویہ،جلد21،صفحہ600،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
29صفر المظفر5144 ھ16 جولائی 2023 ء