سنگر کی کمائی کا حکم

سنگر کی کمائی کا حکم

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ سنگر کی کمائی حلال ہےیا حرام ہے؟

User ID:احتشام ملک

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ سنگر بننا ہی ناجائز و حرام ہے اور حرام کا م کی کمائی بھی حرام ہوتی ہے لہذا سنگر جو گانے گا کر کمائی کرتا ہےحلال نہیں ۔ سنن ابی داؤد و شعب الایمان میں ہے:’’الغناء ینبت النفاق فی القلب، کما ینبت الماء الزرع‘‘ ترجمہ : گانا دل میں اس طرح نفاق پیدا کرتا ہے، جیسے پانی کھیتی کو اُگاتا ہے ۔

( شعب الایمان ، جلد 7، صفحہ 108، مطبوعہ ریاض )

حرام کام پر اجرت لینے کے حوالے سے صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:”ان صورتوں میں اجرت لینا بھی حرام ہے،اگر لے لی ہوتو واپس کرےاور معلوم نہ رہا کہ کس سے اجرت لی تھی ،تو اسے صدقہ کردے کہ خبیث مال کایہی حکم ہے۔“

(بہارِ شریعت،اجارہ فاسدہ کابیان،جلد3،صفحہ144، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29 ربیع الاول 5144 ھ16 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں