سجدہ سہو کا طریقہ
سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ سجدہ سہو کرنے کا کیا طریقہ ہے اور سجدہ سہو کیسے واجب ہوتا ہے؟
User ID:محمد ایان قادری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
واجبات نماز میں سے کوئی واجب اگر بھولے سے رہ جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدہ سہو کرنا واجب ہوتا ہے سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف سلام پھیر کر دو سجدے کریں پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر دیں۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:واجبات نماز میں جب کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہو واجب ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ التحیات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر ے۔
(بہار شریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ713،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
29 ربیع الاول 5144 ھ16 اکتوبر 2023 ء