حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کا تعارف
سوال: حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کون تھے ؟
User Idعزیر ظہیر :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حضرت سیِّدنا جعفر طیّار رضیَ اللہُ عنہ پیارے آقا، مکی مدنی داتا ﷺکے مَحبوب و دِلدار تھےاور آپ ﷺکے چچا زاد بھائی بھی تھے۔ آپ کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو المساکین ہے جبکہ اَلقابات جَوّاد (سخی)،ذُو الجَناحَین (دو پروں والے)،طیّار (اڑنے والے ) اور صاحبُ الہجرتین (پہلی ہجرت حَبشہ کی طرف اور دوسری مدینہ شریف کی طرف فرمانے والے) ہیں۔
(ترمذی،جلد5،صفحہ425، حدیث:3791،سبل الہدیٰ و الرشاد،جلد11،صفحہ106،ملخصا)
آپ رضیَ اللہُ عنہ اپنے سگے بھائی شیر ِخدا، حضرتِ سیّدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجہَہُ الْکریم سے عمر میں 10 برس بڑے تھے۔ آپ 25یا 31 مَردوں کے بعداِیمان کی دولت سے مالامال ہوئے۔
(الاصابہ،جلد1،صفحہ592، 593،ملخصا)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
8ربیع الاول 5144 ھ26 ستمبر 2023 ء