جنات بھی نیک و متقی و پرہیزگار ہوتے ہیں
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا جنات میں بھی نیک و متقی جنات ہوتے ہیں؟
User ID:فیاض احمد خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جنات میں بھی نیک و پرہیزگار اور متقی جنات بھی ہوتے ہیں ۔ قرآن مجید فرقان حمید میں ہے: وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَؕ-كُنَّا طَرَآىٕقَ قِدَدًا(11) ترجمہ:اور یہ کہ ہم میں کچھ نیک ہیں اور کچھ دوسری طرح کے ہیں ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیں۔
(القرآن ،سورۃ الجن،آیت11)
اس کے کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: اس آیت کی ایک تفسیریہ ہے کہ ایمان قبول کرنے والے جِنّات نے اپنے ساتھیوں کورسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے کی دعوت دینے کے بعد ایک دوسرے سے کہا کہ قرآنِ کریم سننے کے بعد ہم میں کچھ مخلص مومن، مُتَّقی اوراَبرار ہیں اور کچھ کامل نیک نہیں ہیں اور ہم مختلف مذاہب کی طرح مختلف اَحوال میں بٹے ہوئے ہیں ۔
(صراط الجنان ،سورۃ الجن،تحت الآیۃ11)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
15ربیع الثانی 5144 ھ31 اکتوبر 2023 ء