ایلا کی تعریف
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بیوی سے کبھی بھی ہمبستری نہ کرنے کا دل میں ارادہ کیا زبان سے کچھ نہیں بولا تو کیا یہ ایلاکہلائے گا یا نہیں ؟
User ID:محمد طلحہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں ایلانہیں ہو گا کیونکہ ایلا کا معنی ہے کہ شوہر نے چارماہ تک یاہمیشہ یامطلق طورپرعورت سے قربت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو صرف دل کا ارادہ کر لینا کافی نہیں جب تک کہ زبان سے تلفظ نہ کرے۔ صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ایلا کے معنی یہ ہیں کہ شوہر نے یہ قسم کھائی کہ عورت سے قربت (ہمبستری) نہ کریگا یا چار مہینے قربت نہ کریگا۔
(بہارشریعت،جلد2،حصہ8،صفحہ182،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
2 ربیع الثانی 5144 ھ18 اکتوبر 2023 ء