اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پیچھے کھڑا ہونا

اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پیچھے کھڑا ہونا

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پیچھے والی صف میں اکیلے کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہے؟

User ID:احتشام ملک

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جماعت میں صفوں کو مکمل کرنا واجبات جماعت میں سے ہے اور اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں نماز شروع کر دینا ترک واجب ناجائز اور گناہ ہے۔ البتہ نماز کراہت کے ساتھ ادا ہو جائے گی لوٹانے کی حاجت نہیں۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےارشاد فرمایا: ”اتموا الصف المقدم ثم الذی يليه فما كان من نقص فليكن في الصف المؤخر“ ترجمہ:آگے والی صف کو مکمل کروپھر اس کے بعد والی کو،پس جو کمی ہو ،وہ آخری صف میں ہو۔ (مسند احمد بن حنبل،جلد21،صفحہ114 ،مؤسسۃ الرسالہ ، بیروت)

بہار شریعت میں ہے:صحن مسجد میں جگہ ہوتے ہوئے بالا خانہ پر اقتدا کرنا مکروہ ہے، یوہیں صف میں جگہ ہوتے ہوئے صف کے پیچھے کھڑا ہونا ممنوع ہے۔

(بہارشریعت ،جلد 1،حصہ 3، صفحہ 591،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29 ربیع الاول 5144 ھ16 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں