ادریس علیہ السلام جنت میں زندہ ہیں
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا حضرت ادریس علیہ السلام جنت میں ہیں؟
User ID:فیاض احمد خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حضرت سیدنا عیسی علیہ السلام جنت میں زندہ ہیں ان کے واقعے کی تفصیل قرآن شریف کی سورۃ مریم کی آیت نمبر 57کے تحت خزائن العرفان میں ہے: حضرت ادریس علیہ السلام کو دنیا میں علوم مرتبت عطاکیا یا یہ معنی ہیں کہ آسمان پر اٹھایا لیا اور یہی صحیح ترہے بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ نبیﷺ نےشب معراج حضرت ادریس علیہ السلام آسمان چہارم پر دیکھا حضرت کعب احبار وغیرہ سےمروی ہے کہ حضرت ادریس علیہ السلام نےملک الموت سےفرمایا کہ میں موت کامزہ چکھنا چاہتاہوں کیساہوتا ہے تم میری روح قبض کرکےدکھاؤ انہوں نے اس حکم کی تعمیل کرکے دکھائی اور روح قبض کرکےان کےجسم میں لوٹادی آپ زندہ ہوگئے فرمایا اب مجھے جہنم دکھاؤ تاکہ خوف الہی میرےاندرزیادہ ہوچنانچہ یہ بھی کیاگیا جہنم دیکھ کر آپ نے جہنم کےداروغہ حضرت مالک سےفرمایا کہ دروازہ کھولو میں اس پر گزرنا چاہتاہوں چنانچہ ایساہی کیاگیا اور آپ اس پرسےگزرے پھر آپ نےملک الموت سےفرمایا کہ مجھےجنت دکھاؤ وہ آپکو جنت میں لےگئے آپ دروازہ کھلواکر جنت میں داخل ہوئے تھوڑی دیر ملک الموت نے انتظارکرکے کہاکہ آپ اب اپنےمقام پر تشریف لےچلیے فرمایا اب یہاں سےکہیں نہیں جاؤں گا اللہ نے فرمایا ہے :كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ : وہ میں چکھ چکاہوں اور میرے اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے : وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ کہ ہر شخص کو جہنم پر سےگزرناہے تو میں گزر چکاہوں اب میں جنت میں پہنچ چکا ہوں اور جنت میں پہنچنےوالوں کےلیے اللہ نےارشاد فرمایا ہے : وَمَاھُم مِّنھَا بِمُخرِجِینَ کہ وہ جنت سےنکالےنہ جائیں گے اب مجھےجنت سےچلنےکےلیے کیوں کہتےہو اللہ نےملک الموت کو وحی فرمائی کہ حضرت ادریس علیہ السلام نےجوکچھ کہا میرےاذن سے کہا اور وہ میرےاذن سے جنت میں داخل ہوئے ہیں انہیں چھوڑ دو وہ جنت ہی میں رہیں گے چنانچہ حضرت ادریس علیہ السلام وہاں زندہ ہیں۔
(خزائن العرفان فی تفسیرالقرآن ، صفحہ577،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
15ربیع الثانی 5144 ھ31 اکتوبر 2023 ء