سوال:گھوڑی کا دودھ پینا جائز ہے یا نہیں؟اور گھوڑی کا دودھ نجس ہے یا نہیں؟
یوزر آئی ڈی:گنہگار
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
گھوڑی کا دودھ پاک ہے لیکن اسے پینا جائز نہیں۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحہ لکھتے ہیں :حرام جانوروں کا دودھ نجس ہے، البتہ گھوڑی کا دودھ پاک ہے مگر کھانا جائز نہیں ۔
(بہارشریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ396،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
27شوال المکرم1444ھ/18مئی2023 ء