سوال:کچن گارڈن میں جو سبزیاں اگائی جاتی ہیں ان میں بھی عشر لازم ہو گا؟
یوزر آئی ڈی:محمد عامر شہزاد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
گھر میں ہونے والی پیدار پر عشر لازم نہیں ہوتا اور کچن گارڈن میں چونکہ گھر میں پکانے کے لیے سبزیاں اگائی جاتی ہیں لہذا ان میں عشر لازم نہیں ۔تنویر الابصار و در مختار میں ہے : ” و لا شیء فی دار “ ترجمہ: اور گھر میں ہونے والی پیداوار پر عشر واجب نہیں ہے۔ اس کے تحت فتاوی شامی میں ہے:”لان عمر رضی اللہ عنہ جعل المساکن عفوا و علیہ اجماع الصحابۃ “ ترجمہ : کیونکہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے رہائش گاہوں کو ( عشر کے بارے میں ) معاف رکھا اور اس پر صحابۂ کِرام رضی اللہ عنہم کا اجماع ہے۔
(رد المحتار علی الدر المختار ، جلد3 ، صفحہ320 ، مطبوعہ کوئٹہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
25شوال المکرم1444ھ/16مئی2023 ء