سوال:کیا ہاشمی بھی سید ہوتے ہیں یا نہیں؟
یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ہاشمی وہ کہلواتا ہے جوحضرت علی و جعفر و عقیل اور حضرت عباس و حارث بن عبدالمطلب کی اولاد سے ہو، جبکہ سید کا معنی ہے سردار،آقا،اور احتراما حسنین کریمین رضی اللہ عنھما کی اولاد کو سید کہا جاتا لہذا ہاشمی عام ہے جبکہ سید خاص ہے ہر سید ہاشمی تو ہے کہ حضور ﷺ بنو ہاشم سے تعلق رکھتے تھے لیکن ہر ہاشمی سید ہو یہ ضروری نہیں۔ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:”سبطین کریمین(حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما) کی اولاد سیّدہیں۔“
(فتاوی رضویہ،جلد13،صفحہ 361،رضا فاؤنڈیشن،لاھور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
20شوال المکرم1444ھ/10مئی2023 ء