کچھ افضل صدقات

سوال:صدقے کی کتنی اقسام ہیں اور کون سا صدقہ افضل ہے؟

یوزر آئی ڈی:عبد الرحمن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بنیادی طور پر صدقہ کی دو قسمیں ہیں۔(1) صدقہ واجبہ: ایسے صدقات ہیں جن کا ادا کرنا ہر صاحب نصاب پر لازم ہے مثلاً زکوٰۃ، صدقہ فطر، عشر نذر وغیرہ۔(2) صدقہ نافلہ جیسے بھوکے کو کھانا کھلانا،پانی پلانا ،فقیروں کی مدد کرنا وغیرہ ۔ اور احادیث مبارکہ میں متعدد افضل صدقات کا ذکر آیا ہے بہر حال وقت،ضرورت،اور نیت کو دیکھتے ہوے صدقہ کی فضیلت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ احادیث میں جن افضل صدقات کا ذکر ہے ان میں سے بعض یہ ہیں: تنگدست کابقد رِ طاقت صَدَقہ دینا(1) تندرستی کی حالت میں صَدَقہ کرنا،مال کی حرص کے باوجود صَدَقہ کرنااور اپنی محتاجی کا ڈر ہونے کے باوجودصَدَقہ کرنا افضل ترین صَدَقات میں سے ہے۔(2) بھوکے کو پیٹ بھرکھانا کھلانا (3)رمضان میں صَدَقہ کرنا۔(4) کینہ رکھنے والے رشتے دار کو صَدَقہ دینا۔

یہ تمام افعال مختلف احادیثِ مُبارکہ کی روشنی میں افضل صَدَقات میں شُمار ہوتے ہیں۔

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

3ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/24مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں