کم حق مہر مقررکرنے کی برکت

سوال:کیا ایسی کوئی روایت موجود ہے کہ حق مہر کی رقم میں بہت برکت ہوتی ہے اس رقم سے اگر کسی بچے کا علاج کیا جائے تو اسے شفاء ملے گی؟

یوزر آئی ڈی:محمد زاہد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ایسی کوئی روایت نظر سے نہیں گزری جس میں حق مہر کی رقم کے بارے میں ایسی برکت کا ذکر ہو البتہ ان عورتوں کو برکت والا کہاگیا ہے جن کا حق مہر اتنا ہو کہ ادا کرنا آسان ہو ۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : اعظم النساء برکۃ ایسرھن صداقا ترجمہ:بڑی برکت والی وہ عورتیں ہیں کہ جن کے مہر آسان ہوں ۔ (المستدرک علی الصحیحین ، جلد 2، صفحہ 299، مطبوعہ کراچی )

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

3ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/24مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں