سوال:کچھ لوگ کسی کو ایسے کہہ دیتے ہیں یہ بڑا شیطان ہے ایسا کہنا کیسا؟
یوزر آئی ڈی:رانا عرفان ناظم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مسلمان کو بلا وجہ شرعی شیطان کہنا ناجائز و گناہ ہے کہ یہ دل آزاری کا سبب ہے ہاں اگر شخص لوگوں میں گمراہی و فتنہ پھیلاتا ہے اس کو شیطان کہنے میں حرج نہیں کہ یہ شیطانی فعل کی وجہ سے شیطان کہلوایا۔سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:گمراہ بددین کو شیطان کہا جاسکتا ہے اور اسے بھی جولوگوں میں فتنہ پردازی کرے، ادھر کی ادھر لگا کر فساد ڈلوائے، جو کسی کو گناہ کی ترغیب دے کر لے جائے وہ اس کا شیطان ہے، اور مومن صالح کو شیطان کہنا شیطان کاکام ہے۔وھو تعالٰی اعلم۔
(فتاویٰ رضویہ جلد 13،صفحہ656،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
26شوال المکرم1444ھ/17مئی2023 ء