سوال:وضو کرتے ہوے کچھ لوگ مسح کرتے ہوے انگوٹھے چومتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟
یوزر آئی ڈی:خالد محمود عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سر کا مسح کرتے ہوے انگوٹھے چومنا ایک فضول کام ہے شریعت مطہرہ میں اس کی کوئی اصل نہیں سر کا مسح کرتے ہوے سنت طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ پانی سے تر کر کے انگلیاں سر کے اگلے حصے پر رکھیں اور ہتھیلیاں سر کی کروٹوں پر پھر ہاتھوں کو جما کر گدی تک لے جائیں مسح سنت کے مطابق ہو جائے گا یہی طریقہ سنت سے ثابت ہے اس موقع پر انگوٹھے چومنا فضول ہے۔ سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :مسحِ سرمیں ادائے سنَّت کو یہ بھی کافی ہے کہ انگلیاں سر کے اگلے حصّے پر رکھے اور ہتھیلیاں سر کی کروٹوں پر اور ہاتھ جما کر گُدّی تک کھینچتا لے جائے۔
(فتاویٰ رضویہ،جلد4،صفحہ621،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
26محرم الحرام1445ھ/11 اگست 2023 ء