نوافل نہ پڑھنے کی عادت بنانا

سوال: نماز کے بعد نوافل نہ پڑھنے کی عادت بنا لینے سے کوئی گناہ تو نہیں ہو گا؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نوافل پڑھنا مستحب ہیں پڑھنے پر ثواب اور نہ پڑھنے میں کوئی گناہ نہیں اگرچہ عادت بنا لی جائے البتہ کوشش کی جائے کہ حتی الامکان نوافل ادا کیے جائیں کہ ان کے بہت فضائل ہیں:صدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے :مُستَحب: وہ کہ نظرِ شرع میں پسند ہو مگر ترک پر کچھ ناپسندی نہ ہو، خواہ خود حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اسے کیا یا اس کی ترغیب دی یا علمائے کِرام نے پسند فرمایا اگرچہ احادیث میں اس کا ذکر نہ آیا۔ اس کا کرنا ثواب اور نہ کرنے پر مطلقاً کچھ نہیں۔

(بہارشریعت، جلد2، صفحہ283، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

22شوال المکرم1444ھ/12مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں