نماز کے دوران ریح کی شدت

سوال:نماز پڑھتے ہوے اگر ریح کی شدت ہو جائے اور ریح کو روک کر نماز مکمل کر لی تو نمازکا کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:طالب رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں اگر نماز کے وقت میں گنجائش ہو تو حکم ہے کہ نما ز توڑ کر دوبارہ وضو کر کے اطمینان کے ساتھ نماز پڑھے اگر نماز نہ توڑی اور اسی حالت میں نماز مکمل کر لی تو گنہگار ہوں گے اور نماز کو لوٹانا واجب ہو گا۔صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:شدت کا پاخانہ پیشاب معلوم ہوتے وقت، یا غلبہ ریاح کے وقت نماز پڑھنا، مکروہ تحریمی ہے۔۔۔ اگر اثنائے نماز (نماز کے دوران )میں یہ حالت پیدا ہو جائے اور وقت میں گنجائش ہو تو توڑ دینا واجب اور اگر اسی طرح پڑھ لی، تو گناہ گار ہوا۔

(بہارِ شریعت ،جلد 1،حصہ 3،صفحہ624،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

5ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/26مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں