نماز میں دنیاوی خیالات سے بچنے کا طریقہ

سوال:نماز کے دوران دنیاوی خیالات بہت آتے ہیں اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نماز میں دنیاوی خیالات سے بچنے کے لیے نماز شروع کرنے سے پہلے لا حول شریف پڑھ کر الٹی طرف تین بار تھتکار دیں پھر نماز شروع کریں اور دوران نماز اپنی نگاہ کی حفاظت کریں تو ان شاء اللہ تعالی دنیاوی خیالات نہیں آئیں گے۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نماز میں وسوسوں سے بچنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:” نماز شروع کرنےسے پہلے اُلٹی طرف تین بار تُھتکار کرلاحول شریف(یعنی لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم )پڑھ لے پھر تحریمہ کہے (یعنی نَماز شروع کرے)دورانِ نَماز نگاہ کی حفاظت کرے ،وہ یوں کہ قِیام میں سَجدہ گاہ( یعنی سجدے کی جگہ) رُکوع میں پُشتِ قَدَم (یعنی پاؤں کے پنجے کی اوپری سطح) سجدے میں ناک کے بانسے (یعنی ناک کی ہڈّی پر) جلسہ (یعنی دوسجدوں کے درمیان بیٹھنے میں) اور قَعدہ (یعنی اَلتَّحِیّات وغیرہ پڑھنے)میں گود میں نظر رکھے تو اِنْ شَآءَاللہ نَماز میں حُضورِقَلب(خُشوع و خُضوع )نصیب ہو گا۔ “

(مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح،جلد1،صفحہ75،ایپ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

26شوال المکرم1444ھ/17مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں