سوال:نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے سجدہ تلاوت کرنا کیسا؟
یوزر آئی ڈی:عادل حسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں سجدہ تلاوت کرنا بلا کراہت جائز ہے۔ تنویر الابصار و درمختار میں ہے: وکرہ نفل بعد صلاۃ فجر وصلاۃ عصر لا یکرہ قضاء فائتۃ وسجدۃ تلاوۃ ملخصا ترجمہ : نفل نماز فجر اور نماز عصر کے بعد مکروہ ہےاور فوت شدہ نمازوں کی قضا کرنا اور سجدہ تلاوت کرنا مکروہ نہیں، نماز فجر اور نماز عصر کے بعد۔
(تنویر الابصار ودر مختار مع رد المحتار ،ج 02،ص 44تا45، مطبوعہ کوئٹہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
25شوال المکرم1444ھ/16مئی2023 ء