سوال:ناپاک کپڑے پہنے ہوے تلاوت قرآن پاک کر سکتے ہیں یا نہیں؟
یوزر آئی ڈی:حسن رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مستحب یہ ہے کہ با وضو قبلہ رو بیٹھ کر صاف ستھرے اور پاک کپڑے پہن کر تلاوت قرآن پاک کی جائے البتہ ناپاک کپڑوں میں تلاوت قرآن کی تو گناہ نہیں ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ غنیہ کے حوالے سے لکھتے ہیں:مستحب یہ ہے کہ باوضو قبلہ رو اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔
(بہارشریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ550،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
10ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/31مئی2023 ء