سوال:کیا خواتین مخصوص ایام میں قرآن پاک کی آیت لکھ سکتی ہیں ۔
یوزر آئی ڈی:یوسف اشرفی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ناپاکی کی حالت میں قرآن پاک کی کوئی آیت لکھنا جبکہ آیت یا جس صفحے پر آیت لکھی ہو اس کے ساتھ ہاتھ بلاحائل مس ہو تو یہ ناجائز و حرام ہے کیونکہ قرآن پاک کی کسی آیت یا اسکے ترجمے یا جس صفحے پر صرف آیت یا ترجمہ لکھا ہو اسے اس حالت میں بلا حائل چھونا ناجائز و حرام ہے البتہ اگر آیت یا آیت والے صفحے سے بلا حائل ہاتھ مس نہ ہو تو لکھنا جائز ہے ۔ صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتے ہیں:حَیض و نِفاس والی عورت کو قرآنِ مجید پڑھنا دیکھ کر، یا زبانی اور اس کا چھونا اگرچہ اس کی جلد یا چولی یا حاشیہ کو ہاتھ یا انگلی کی نوک یا بدن کا کوئی حصہ لگے یہ سب حرام ہیں۔
(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ379،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
1 محرم الحرام1444ھ/20جولائی 2023 ء