سوال:تین مکروہ اوقات میں تلاوت قرآن کرنے سے بندہ گنہگار تو نہیں ہو گا ؟
یوزر آئی ڈی:شبیر شاہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
تین مکروہ اوقات(طلوع آفتاب کے بیس منٹ بعد تک،زوال کے وقت،غروب آفتاب سے بیس منٹ پہلے تک) میں تلاوت قرآن پاک کرنا بہتر نہیں بلکہ بہتر یہ ہے کہ ذکر و درود میں مشغول رہا جائے البتہ اگر کوئی ان اوقات میں تلاوت قرآن کرتا بھی ہے تو گنہگار نہیں ہو گا۔صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ”ان اوقات میں تلاوتِ قرآنِ مجید بہتر نہیں، بہتر یہ ہے کہ ذکر و دُرود شریف میں مشغول رہے۔“
(بہارِ شریعت، جلد1،حصہ3، صفحہ 455، مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
26شوال المکرم1444ھ/17مئی2023 ء