سوال:مچھلی کے پیٹ سے چھوٹی سی مری ہوئی مچھلی نکلی تو اس مری ہوئی مچھلی کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟
یوزر آئی ڈی: عمر فاروق
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی مچھلی میں اگر بدبو وغیرہ پیدا نہ ہوئی ہو تو اسے کھانا بلکل جائز ہے اور بدبو وغیرہ پیدا ہو گئی تو اس مچھلی کا کھانا جائز نہیں۔ محیط برہانی میں ہے: ”اذا اصطاد سمکۃ فوجد فی بطنھا اخری اکلھما لان الاولی ماتت بالاخذ و الثانیۃ لضیق المکان “ترجمہ:جب مچھلی کا شکار کیا اور اس مچھلی کے پیٹ کے اندر، دوسری مچھلی نکل آئی ، تو ان دونوں مچھلیوں کو کھانا حلال ہے، کیونکہ پہلی تو شکار کرنے کی وجہ سے حلال ہے، جبکہ دوسری مکان کی تنگی کی وجہ سے مری ہے(اس لئے حلال ہے۔)
(المحیط البرھانی، جلد6، صفحہ71، مطبوعہ بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
27شوال المکرم1444ھ/18مئی2023 ء