مچھروں ،مکھیوں ،کو کرنٹ سے جلانے کا حکم

سوال:مچھروں ،مکھیوں کو مارنے کے لیے نیلی لائٹ لگائی جاتی ہے جس سے مچھر وغیرہ جل جاتے ہیں کیا یہ درست ہے؟

یوزر آئی ڈی:عرفان ثاقب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بعض کہتے ہیں کہ کرنٹ جلاتا ہے لہذا مچھروں اور مکھیوں یا کسی بھی جانور کو اس طریقے سے مارنا جس سے وہ جل جائیں مکروہ ہے کیونکہ آگ کا عذاب دینا صرف آگ پیدا کرنے والے کے شایان شان ہے۔سنن ابی داؤد میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: إنه لا ينبغي ان يعذب بالنار إلا رب النار ترجمہ:آگ کاعذاب صرف اسی کولائق ہے ،جس نے اسے پیدافرمایا۔

( سنن ابی داؤد، باب فی قتل الذر،حدیث5268)

محیطِ برہانی میں ہے : إحراق القمل والعقرب ‌بالنار مكروه، جاء في الحديث : “لا يعذب ‌بالنار إلا ربها “۔ ترجمہ: جوں اوربچھوکوآگ کے ساتھ جلانامکروہ ہے ، حدیث پاک میں ہے :آگ کاعذاب صرف اسی کولائق ہے ،جس نے اسے پیدافرمایا۔

( محیطِ برھانی ، جلد 5 ، صفحہ 381 ، مطبوعہ بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/27مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں