معتکف کا محراب میں جانا

سوال:معتکف کا مسجد کے محراب میں جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

یوزر آئی ڈی:محمد اسمعیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عموما محراب عین مسجد میں ہی ہوتا ہے لہذا معتکف کے اس مین جانے سے اعتکاف پر کوئی اثر نہین پڑے گا ہاں اگر مسجد بنوانے والے نے مسجد بنواتے وقت نشاندھی کر دی کہ محراب عین مسجد یا فنائے مسجد میں نہیں ہو گا بلکہ خارج مسجد ہو گا تو اس صورت میں معتکف اگر محراب میں جائے گا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا ۔فتاوی شامی میں ہے: ”والمحراب وان کان من المسجد الخ انما بنی علامة لمحل قیام الامام لیکون قیامہ وسط الصف کماھوسنة“ ترجمہ: محراب اگرچہ مسجد ہی سے ہے الخ بس اسے اس غرض کے واسطے بنایاجاتاہے کہ صف کے درمیان کی نشانی رہے کیونکہ امام کا صف کے درمیان میں کھڑا ہوناسنت ہے۔

(ردالمحتار،جلد2،صفحہ414مطبوعہ دارالکتب العلمیة،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

1 ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/22مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں