سوال:بے بی کٹ کروانے کا کیا حکم ہے اس میں یہ ہوتا ہے کہ پیشانی کی طرف سے بال چھوٹے کروائے جاتے ہیں اور پیچھے سے لمبے چھوڑ دیے جاتے ہیں اور ایسے بال مرد نہیں رکھتے اس کا کیاحکم ہے؟
یوزر آئی ڈی: نعمان رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت پر بال کٹوانا اور اس طریقے سے بال رکھنا ناجائز و حرام ہے کہ یہ عورتوں سے مشابہت ہے اور عورتوں سے مشابہت اختیار کرنا مرد کے لیے جائز نہیں۔بخاری شریف میں ہے::”عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال: لعن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال “ ترجمہ:حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں سے مشابہت اختیارکرنے والی عورتوں اور عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے۔
(صحیح بخاری ،کتاب اللباس ،باب المتشبھون بالنساء ،جلد2صفحہ 874،مطبوعہ کراچی)
امام اہل سنت اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : عورَتوں کی طرح کندھوں سے نیچے بال رکھنا مَرد کے لیے حرام ہے۔
(فتاوٰی رضویہ،جلد21،صفحہ600،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
21ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/11جون2023 ء