مدرسے کے لیے وقف زمین پر مسجد بنانا

سوال:مدرسے کے لیے وقف شدہ زمین پر مسجد بنا سکتے ہیں یا نہیں ؟

یوزر آئی ڈی:قاری ترابی سلمان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نہیں بنا سکتے کیوں کہ یہ وقف کو بدلنا ہے جو کہ جائز نہیں ۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے: لا یجوز تغییر الوقف عن ہیئتہ ترجمہ: وقف کو اس کی ہیئت سے بدلنا جائز نہیں ۔

(فتاوی ہندیہ،کتاب الوقف،الباب الرابع عشر،جلد2،صفحہ 490،دارالکتب،العلمیہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

25محرم الحرام1445ھ/13 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں