مختار ثقفی نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا تھا

سوال:کیا مختار ثقفی نے نبوت کا دعوی کیا تھا؟

یوزر آئی ڈی:حمزہ عباسی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مختار ثقفی شروع میں محب اہل بیت تھا اور اس نے ایک ایک یزیدی کو چن چن کر قتل کیا مگر تقدیر الہی غالب آئی اور نبوت کا جھوٹا دعوی کر کے مرتد ہوا اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنھما نے اسے واصل جہنم فرمایا۔امام جلال الدین سیوطی رحمة الله علیہ لکھتے ہیں: (ترجمہ)عبد الله بن زبیر رضی الله تعالیٰ عنھما کے دور میں مختار جھوٹےنے دعوٰی نبوت کیا تو حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنھما نے اس کے ساتھ لڑائی کی حتی کہ سن 67 ہجری کو آپ کو فتح ہوئی اور آپ نے اسے قتل کر دیا اللہ تعالی اس پر لعنت فرمائے۔

(تاریخ الخلفاء مترجم، صفحہ414،مطبوعہ،لاہور)

الصواعق المحرقہ میں ہے:مختار ثقفی جس نے قاتلینِ حسین کو چُن چُن کر مارا اور مُحبینِ حسین کے دل جیتے مگر اس پر شقاوتِ ازلی غالب ہوئی اور وہ نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرکے مُرتد ہوگیا۔

(ماخوذ از الصواعق المحرقہ،صفحہ198)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

21شوال المکرم1444ھ/11مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں