محرم الحرام کے علاوہ سیاہ لباس پہننا

سوال:کیا محرم الحرام کے علاوہ سیاہ لباس پہن سکتے ہیں ؟

یوزر آئی ڈی:گل فراز

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

محرم الحرام کے علاوہ جس مہینے میں چاہیں سیاہ کپڑے پہن سکتے ہیں اور اس کا استعمال حضور ﷺ سے ثابت ہے اور محرم الحرام کے علاوہ سیاہ کپڑے پہننا مستحب ہے۔ کنزالدقائق میں ہے: وندب لبس السّوادترجمہ:کالے کپڑے پہننا مستحب ہے۔

(النسفي، أبو البركات، كنز الدقائق، صفحة ٦٩٥)

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں سفید کپڑے بہتر ہیں کہ حدیث میں اس کی تعریف آئی ہے اور سیاہ کپڑے بھی بہتر ہیں کہ رسولﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم فتح مکہ کے دن جب مکہ معظمہ میں تشریف لائے تو سر اقدس پر سیاہ عمامہ تھا

(بہار شریعت،جلد3،حصہ16،صفحہ409،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6محرم الحرام1444ھ/25جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں