سوال:بچے کی پیدائش پر ماں بیٹا دونوں فوت ہو جائیں تو کیا دونوں کو ایک قبر میں دفن کر سکتے ہیں؟
یوزر آئی ڈی:محمد وقاص
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں بلا ضرورت ماں بیٹے کو ایک ساتھ دفن کرنا جائز نہیں کیونکہ ایک قبر میں بلا ضرورت ایک سے زائد مردے دفن کرنا جائز نہیں ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ایک قبر میں ایک سے زیادہ بلا ضرورت دفن کرنا جائز نہیں اور ضرورت ہو تو کر سکتے ہیں مگردو میتیوں کے درمیان مٹی وغیرہ سے آڑ کر دیں ۔
( بہارشریعت،جلداول،حصہ چہارم، صفحہ846،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
1 ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/22مئی2023 ء