سوال:رات کو لیٹے ہوے ٹانگیں سمیٹ کر ذکر و درود اور تلاوت کر سکتے ہیں یا نہیں؟
یوزر آئی ڈی:عمیر راجپوت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
لیٹے ہوے ٹانگیں سمیٹ کر ذکر و درود،وظائف اور تلاوت قرآن وغیرہ کرنا جائز ہے کوئی حرج نہیں۔صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:’’ لیٹ کر قرآن پڑھنے میں حرج نہیں، جب کہ پاؤں سمٹے ہوں اور منہ کھلا ہو ۔ ‘‘
(بہار شریعت، حصہ 3، صفحہ 551، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
16شوال المکرم1444ھ/07 مئی2023 ء