سوال:کیا قضا نمازیں بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟
یوزر آئی ڈی:نعمان جمیل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
فرائض اور وتروں کی قضا ہو یا ادا ایسے ہی فجر کی سنتیں اور عیدین کی نماز بلا عذر شرعی بیٹھ کر پڑھی تو ادا ہی نہ ہو گی کہ ان نمازوں میں قیام فرض ہے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:فرض و وتر و عیدین و سنت فجر میں قیام فرض ہے کہ بلا عذر صحیح بیٹھ کر یہ نمازیں پڑھے گا نہ ہوں گی۔
(بہار شریعت، جلد1،حصہ 3، صفحہ510،مکتبۃالمدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
26شوال المکرم1444ھ/17مئی2023 ء