قبر پر کتبہ(تختی) لگانے کا حکم

سوال:قبر پر کتبہ لگانے کا کیا شرعی حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:اویس قدیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ضرورتا قبر پر کتبہ لگانا جائز ہے شرعا اس میں کوئی حرج نہیں تاکہ قبر کا نشان باقی رہے البتہ اس پر کوئی مقدس تحریر نہ لکھوائی جائے کہ اس کی بے ادبی کا خدشہ ہے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں::”اگر ضرورت ہو تو قبر پر نشان کے ليے کچھ لکھ سکتے ہیں، مگر ایسی جگہ نہ لکھیں کہ بے ادبی ہو۔“

(بہار شریعت ،جلد1،حصہ4،صفحہ846، مکتبۃ المدینہ،کراچی )

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

5ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/26مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں