سوال: کسی غیر مسلم کو بھائی کہنا کیسا ہے؟ اور اگر غلطی سے منہ سے نکل جائے تو کیا حکم ہے؟
یوزر آئی ڈی:آصف ریاض
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
غیر مسلم کو بھائی نہیں کہنا چاہیے کہ غیر مسلموں کو بھائی کہنا منافقین کا طریقہ ہے جس نے کہا اس نے برا کیا ہاں اگر غلطی سے زبان سے اس کے لیے بھائی نکل گیا تو کوئی حرج نہیں۔ صراط الجنان میں ہے:کفار کو بھائی سمجھنا اور بھائی کہنا منافقوں کا کام ہے۔
(صراط الجنان، جلد10، صفحہ81، مکتبہ المدینۃ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
22شوال المکرم1444ھ/12مئی2023 ء