عید کے دن گلے ملنا کیسا؟

سوال:کیا خاص کر عید کے دن گلے ملنا سنت ہے؟

یوزر آئی ڈی:واحد بخش

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

خاص طور پر عید کے بعد گلے ملنے کو سنت نہیں کہہ سکتے لیکن اسے برا بھی نہیں کہہ سکتے بلکہ عید کی نماز کے بعد ہاتھ ملانا اور گلے ملنا جائز بلکہ بہتر ہے کہ اس میں خوشی کا اظہار ہے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:بعد نمازِ عید مصافحہ (ہاتھ ملانا) و معانقہ کرنا (گلے ملنا) جیسا عموماً مسلمانوں میں رائج ہے بہتر ہے کہ اس میں اظہارِ مسرّت ہے۔

(بہار شریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ789،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

5ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/26مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں