عید الفطر میں تکبیر تشریق کہنا

سوال:کیا عید الفطر میں بھی تکبیر تشریق پڑھنا واجب ہے؟

یوزر آئی ڈی:محمد اسحاق

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عید الفطر میں تکبیر تشریق واجب نہیں بلکہ تکبیر تشریق، نویں ذی الحجہ کی نماز فجر سے تیرہویں کی عصر تک جماعت مستحبہ سے ادا کی گئی نمازوں کے بعد کہنا واجب ہے اسکے علاوہ کسی دن واجب نہیں اور تشریق کا ایک معنی ہے خشک کرنا چونکہ ان دنوں قربانی کا گوشت خشک کیا جاتا تھا اسی مناسبت سے اس تکبیر کو تکبیر تشریق کہتے ہیں جو کہ قربانی کے دنوں کے ساتھ خاص ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:نویں(9)ذُوالحِجۃُ الْحَرام کی نمازِفَجر سے تیرھویں(13) کی نمازِعصر تک پانچوں وَقْت کی فرض نمازیں جومسجد کی جماعتِ مُسْتَحَبَّہ کے ساتھ اَدا کی گئیں ان میں ایک بار بلند آواز سے تکبیر کہنا واجب ہے اور3 بار افضل ہے۔ تکبیرِ تشریق سلام پھیرنے کے بعد فوراًکہنا واجِب ہے ۔تکبیرِ تشریق یہ ہے:اللہُ اَکْبَرُ ط اللہ ُاَکْبَرُ ط لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ اللہُ اَکْبَرُ ط اللہُ اَکْبَرُ ط وَلِلّٰہِ الْحَمْد

(بہارِ شریعت، جلد1،صفحہ784،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

3ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/24مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں