عقیدہ حیات النبی ﷺ

سوال:بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ حضور ﷺ زندہ نہیں ہیں انہیں کیا جواب دیا جائے؟

یوزر آئی ڈی:محمد حسن عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضور ﷺ اپنی قبر انور میں زندہ ہیں اور اس پر بکثرت قرآن و حدیث میں دلائل موجود ہیں ۔سنن ابوداؤد،سنن نسائی،سنن ابن ماجہ،سنن دارمی،سنن کبرٰی للبیہقی،سنن کبرٰی للنسائی،مسنداحمدبن حنبل،مصنف ابن ابی شیبہ، اور صحیح ابن حبان میں ہے،واللفظ للاول:”قال رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اکثرواعلی من الصلوة فیہ فان صلاتکم معروضة علی:قالوا:وکیف تعرض صلاتناعلیک وقدارمت،فقال ان اللہ عزوجل حرم علی الارض اجسادالانبیاء“ترجمہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:تم مجھ پرکثرت کے ساتھ جمعہ کے دن درودپڑھو،کیونکہ تمہارا دُرود مجھ پرپیش کیاجاتاہے،صحابہ نے عرض کیاکہ ہمارا دُرودکیسے آپ پرپیش ہوگا،حالانکہ آپ تو ظاہری وصال فرما چکے ہوں گے؟توآپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:بیشک اللہ تعالی نے زمین پرانبیاء( علیھم السلام) کے اَجسام کھاناحرام کردیاہے۔ (ابن ماجه،کتاب الجنائز،باب ذکر وفاته۔۔۔۔۔۔الخ، ٢/ ٢٩١، حدیث:١٦٣٧)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

27ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/17جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں