سوال:کیا طلاق دینے کی کوئی واجب صورت بھی ہے؟
یوزر آئی ڈی:شاہد رفاقت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بعض صورتوں میں طلاق دینا واجب ہوتا ہے ان میں سے ایک صورت جیسے شوہر نامرد ہو کہ حق زوجیت ہی ادا نہ کر سکتا ہو اور تندرست ہونے کی بھی کوئی صورت نظر نہ آئے تو طلاق دینا واجب ہے تاکہ بیوی کی حق تلفی نہ ہو، صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: بعض صورتوں میں طلاق دینا واجب ہے مثلاً شوہر نامرد یا ہیجڑا ہے یا اس پر کسی نے جادو یا عمل کردیا ہے کہ جماع کرنے پر قادر نہیں اور اس کے ازالہ کی بھی کوئی صورت نظر نہیں آتی کہ ان صورتوں میں طلاق نہ دینا سخت تکلیف پہنچانا ہے۔
(بہار شریعت،جلد2،صفحہ110،مکتبۃالمدینہ،کراچی))
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
4ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/25مئی2023 ء